Home خبریں  صوبہ سندھ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، وزیر تعلیم نے بھرتیوں کے سلسلے میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیا۔……….. مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 3 سال میں 93 ہزار 118 استاد بھرتی کر لیے ہیں، پی ایس ٹی کے 65 ہزار 417، جی ای ایس ٹی کے 27 ہزار 701 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔

 صوبہ سندھ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، وزیر تعلیم نے بھرتیوں کے سلسلے میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیا۔……….. مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 3 سال میں 93 ہزار 118 استاد بھرتی کر لیے ہیں، پی ایس ٹی کے 65 ہزار 417، جی ای ایس ٹی کے 27 ہزار 701 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔

by Ilmiat

 صوبہ سندھ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، وزیر تعلیم نے بھرتیوں کے سلسلے میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 3 سال میں 93 ہزار 118 استاد بھرتی کر لیے ہیں، پی ایس ٹی کے 65 ہزار 417، جی ای ایس ٹی کے 27زار 701 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔

بھرتی ہونے والے اساتذہ میں 58 ہزار 613 مرد، 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ شامل ہیں، اقلیتی کوٹہ پر 2100 اساتذہ، معذوروں کے کوٹہ پر 1330 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ بھرتی کرنے کا سلسلہ کافی مشکل مراحل تھا، صوبہ سندھ میں 3 سال کے اندر اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، ایک بھی ٹیچر سفارش پر بھرتی نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں میرٹ پر اساتذہ بھرتی کی ذمہ داری سونپی تھی۔

You may also like

Leave a Comment