اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خزاں 2025کی بڑی داخلہ مہم جاری ہے۔ امسال بہاول پور، بہاولنگر،رحیم یار خان اور لیاقت پورکے کیمپسز میں 140سے زائد بی ایس،95 ایم فل اور60 پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کی ہدایت پر گزشتہ برس کی طرح عباسیہ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ وائس چانسلر نے مرکزی داخلہ مرکز کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ٹاپ 10یونیورسٹیوں اور دنیا کی 1000بہترین جامعات میں شامل ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بہت سے نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں بہت سے تعلیمی پروگرام ایسے ہیں جو جنوبی پنجاب کی دوسری جامعات میں نہیں پڑھائے جاتے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 140سے زائدبی ایس پروگرام دستیاب ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس خطے کی واحد یونیورسٹی ہے جو بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں اتنے زیادہ پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ایف ایس سی فرسٹ ایئر کی بنیاد پر داخلہ اپلائی کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح جو طلبا وطالبات اس سیمسٹر میں بی ایس کی ڈگری مکمل کریں گے ان کو بھی گزشتہ زرلٹ کی بنیاد پر ایم فل میں داخلہ مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور طلباوطالبات ہمارے خیر سگالی سفیر ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کے طلباو طالبات کی رہنمائی کریں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ درجے کی تدریس و تحقیق جار ی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بہترین انفرسٹرکچر، کھیلوں کی سہولیات، بہترین ہاسٹلز کی سہولیات، میڈیکل کی سہولیات، محفوظ اورآرام دہ سفری سہولیات اور بڑی تعداد پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں۔ طلباء وطالبات ان اساتذہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پسند کے شعبہ جات میں داخلہ لیں۔ جامعہ میں آرٹس اینڈ لینگوئجز، سوشل سائنسز، انجینئرنگ، نرسنگ، فارمیسی، مینجمنٹ سائنسز، فزکس، کیمسٹری، کیمپوٹر سائنسز،ریاضی، بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور دیگر پروگرام آفر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز بھی فال ایڈمیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دور دراز کے علاقوں کے طلباو طالبات کو اعلی تعلیم سے منسلک کرنے میں معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکیو ایس اور ٹائمز ہائرایجوکیشن کی رینکنگ میں نمایاں ہوئی ہے اور دنیابھر کی بہترین جامعات کی لسٹ میں شامل ہے۔ طلباء وطالبات کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلہ لیں۔ طلباء وطالبات کی رہنمائی کے لیے عباسیہ کیمپس میں ایڈمیشن سیل کھول دیا گیا ہے جہاں نئے داخلوں سے متعلق رہنمائی لی جا سکتی ہے۔مزید برآں یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے نمبروں 03469255555,03479255555,0629255580 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خزاں 2025کی بڑی داخلہ مہم جاری ہے۔…….. امسال بہاول پور، بہاولنگر،رحیم یار خان اور لیاقت پورکے کیمپسز میں 140سے زائد بی ایس،95 ایم فل اور60 پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں………. ان میں بہت سے تعلیمی پروگرام ایسے ہیں جو جنوبی پنجاب کی دوسری جامعات میں نہیں پڑھائے جاتے
25