زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) بہاولپور کے ریجنل چیف ظہور الحسن نے چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (CUVAS) بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظہر خالد اور ان کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان جاری مفاہمتی یادداشت (MOU) کے تحت عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اجلاس میں ZTBL کی جانب سے پیش کردہ مختلف خدمات، بالخصوص ڈپازٹس، زرعی مالی معاونت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ریجنل چیف ZTBL نے CUVAS کو یقین دلایا کہ ادارہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی مالی معاونت، بالخصوص زرعی و ویٹرنری شعبوں میں، جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر CUVAS نے ZTBL کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے اشتراکات سے طلباء، اساتذہ اور کسان طبقے کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے باہمی مشاورت سے فوکل پرسنز کی تقرری پر اتفاق کیا، جو MOU کی عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔یہ پیش رفت تعلیم اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے خطے کی زرعی ترقی اور تحقیق کو فائدہ پہنچے گا۔