Home Uncategorized سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجلاس کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجلاس کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا

by Ilmiat

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جناب جاوید ملک اور ILMpact ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں مختلف تعلیمی منصوبوں پر گفتگو کی گئی، جن میں ڈیجیٹل لرننگ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے اہم نکات شامل تھے۔ دونوں فریقین نے تعلیم کے شعبے میں جدید طریقہ کار اپنانے اور پبلک-پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے ILMpact ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ترقی قومی فریضہ ہے جس میں تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مستقبل میں عملی اقدامات کی صورت اختیار کرے گا جس سے طلبہ و طالبات کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

لاہور، 26 جون 2025ء: سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت تعلیم کے شعبے میں ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں معروف تعلیمی ادارے “تعلیم آباد” کی ٹیم نے شرکت کی۔

تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیم آباد کا اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ تعاون…………تعلیم آباد پنجاب کے اسکولوں میں تعلیمی بہتری کے لیے 84 لاکھ روپے بطور فلاحی تعاون فراہم کرے گا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت تعلیم کے شعبے میں ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں معروف تعلیمی ادارے “تعلیم آباد” کی ٹیم نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران تعلیم آباد کی جانب سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ فلاحی بنیادوں پر شراکت داری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم آباد نے اعلان کیا کہ وہ “سافٹ کمپوننٹ” کے تحت پنجاب بھر کے اسکولوں میں تعلیمی بہتری کے لیے 84 لاکھ روپے (8.4 ملین روپے) خرچ کرے گا۔

یہ سافٹ کمپوننٹ تعلیمی مواد، اساتذہ کی تربیت، ڈیجیٹل لرننگ، اور طلبہ کی تدریسی معاونت جیسے اہم شعبہ جات پر مشتمل ہوگا۔ تعلیم آباد کی اس کوشش کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور بچوں کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے تعلیم آباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایسی فلاحی شراکت داریاں ہماری تعلیمی پالیسیوں کو تقویت دیتی ہیں اور سرکاری و نجی شعبہ کے اشتراک سے تعلیمی اہداف کے حصول کو ممکن بناتی ہیں۔”ملاقات کا اختتام باہمی تعاون کے فروغ اور منصوبے کی جلد عملی شکل دینے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

اختتام

You may also like

Leave a Comment