پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے یو ای ٹی لاہور کے سابق طالبعلم عاصم افتخار احمد اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالیں گا، جو بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ عاصم افتخار احمد یو ای ٹی لاہور کے 1984 کے الیکٹریکل انجینئرنگ سیشن سے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی یہ تقرری یو ای ٹی لاہور کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے جناب عاصم افتخار احمد کو اس تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا “یہ لمحہ نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یو ای ٹی لاہور کے لیے بھی ایک اہم اعزاز ہے۔ عاصم افتخار جیسے سابق طالبعلم ہمارے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ملک و ملت کا نام روشن کیا۔” یو ای ٹی لاہور کے ایلومینائی دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور جناب عاصم افتخار احمد کی یہ کامیابی اسی سلسلے کی ایک شاندار کڑی ہے۔
یو ای ٹی لاہور کا اعزاز ………. ایلومینائی عاصم افتخار احمد آئندہ ماہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالیں کے……..عاصم افتخار احمد یو ای ٹی لاہور کے 1984 کے الیکٹریکل انجینئرنگ سیشن سے فارغ التحصیل ہیں
83