Home عالمی خبریں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا رباط ( مراکش)میں 6 ویں وائس چانسلرز فورم میں پاکستان کے تحقیقی اشتراک اور ماحولیاتی تعلیم سے وابستگی پر زور

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا رباط ( مراکش)میں 6 ویں وائس چانسلرز فورم میں پاکستان کے تحقیقی اشتراک اور ماحولیاتی تعلیم سے وابستگی پر زور

by Ilmiat

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد 6ویں وائس چانسلرز فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان، ڈاکٹر مختار احمد نے رباط، مراکش میں منعقدہ چھٹے وائس چانسلرز فورم کے افتتاحیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

یہ اہم تعلیمی فورم ICESCO (اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام HEC پاکستان اور ICESCO نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس فورم میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، صدور، وزرائے تعلیم اور عالمی فکری رہنما شریک ہوئے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے کلیدی خطاب میں اسلامی دنیا کے تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اور ماحولیاتی تعلیم جیسے موضوعات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا:”پاکستان پائیدار ترقی، موسمیاتی آگاہی، اور مشترکہ سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔”

انہوں نے ICESCO کی علمی قیادت کو سراہا اور مراکش، مالدیپ، لیبیا سمیت دیگر ممالک سے شرکت کرنے والے وزراء اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔فورم کے دوران تعلیم میں پائیداری، تحقیق کے سماجی و سائنسی اثرات، ماحولیاتی مزاحمت، اور مستقبل کے تعلیمی ماڈلز جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔
فورم میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں درپیش عالمی چیلنجز اور مواقع پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، اور رکن ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment