Home Uncategorized یو ای ٹی لاہور کے سابق طالبعلم مقصود احمد ملک (82-سول) کا قابلِ قدر اقدام………مقصود احمد ملک کے تعاون سے یو ای ٹی میں 25 جدید آر او واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر کولرز نصب کر دئیے گئے 

یو ای ٹی لاہور کے سابق طالبعلم مقصود احمد ملک (82-سول) کا قابلِ قدر اقدام………مقصود احمد ملک کے تعاون سے یو ای ٹی میں 25 جدید آر او واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر کولرز نصب کر دئیے گئے 

by Ilmiat

 یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 25 جدید آر او واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر کولرز کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سہولیات 17 ہاسٹلز اور 4 مساجد سمیت مختلف مقامات پر نصب کی گئی ہیں تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ یہ قابلِ تحسین منصوبہ یو ای ٹی کے سابق طالبعلم اور ایم اینڈ جے انجینئرنگ کے سی ای او، انجینئر مقصود احمد ملک (82-سول) کی مالی معاونت سے ممکن ہوا۔ افتتاحی تقریب میں یو ای ٹی لاہور کے تمام ڈینز اور افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران، انچارج آفس آف ایلومینائی یو ای ٹی انجینئر احمد نوید نے شرکاء کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور یو ای ٹی ایلومینائی کینیڈا چیپٹر کے صدر، انجینئر عرفان احمد کے اس منصوبے کے آغاز اور تکمیل میں کلیدی کردار کو سراہا۔ تقریب میں انجینئر مقصود احمد ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انجینئر حمزہ ملک اور محمود احمد ملک نے خصوصی شرکت کی۔ انجینئر حمزہ ملک نے یو ای ٹی کی شاندار روایات اور وسیع ایلومینائی نیٹ ورک کو سراہا اور یو ای ٹی کی ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے یو ای ٹی ایلومینائی کمیونٹی کے اس قابلِ قدر اقدام کو سراہا اور ادارے کی بہتری اور طلبہ کی فلاح کے لیے جاری و آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی جنہیں ایلومینائی کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ یو ای ٹی کے سابق طلبہ اپنے مادرِ علمی کی ترقی و خوشحالی میں سرگرم عمل ہیں اور اپنے بھر پور تعاون سے حال اور مستقبل کو روشن بنا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment