چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) رانا مشہود، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور کپتان لاہور قلندرز شاہین آفریدی نے وزیراعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کی دستخطی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔
چیئرمین PMYP رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و کھیل کے شعبے میں بہترین مواقع کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے اس سال کھیلوں کی اکیڈمیز کو فعال کرنے اور ای-اسپورٹس فیڈریشن کا باضابطہ آغاز کرنے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا، تاکہ ای-اسپورٹس کو نوجوانوں کی ترقی کے ایک بڑے موقع کے طور پر تسلیم کیا جا سکے۔
ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ HEC، PMYP اور لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر کرکٹ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی نشاندہی پر کام کر رہا ہے، جبکہ دیگر کھیلوں میں بھی ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز کیا جائے گا۔
