ڈسٹری اکیڈمیا ڈائیلاگ برائے بجٹ 2025-26 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوا۔ شعبہ معاشیات اور شعبہ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام اس ڈائیلاگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو،ایوان صنعت و تجارت، انجمن تاجران، کسان کمیونٹی، نجی و سرکاری کاروباری اداروں اور اکیڈمیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے صدارت کرتے ہوئے اس کاوش کو انتہائی برمحل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا کام تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینک کا ہے جو سماجی اور معاشی ترقی کے لیئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر اداروں کے علاوہ دیگر معاشرتی طبقات کے لیئے علمی راہنمائی کا ذریعہ بنے۔ آیندہ بجٹ کے لیئے یونیورسٹی میں اسٹیک ہولڈرز کا مل بیٹھنا انتہائی مثبت اقدام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید گل اور ڈاکٹر اریبہ خان نے گزشتہ بجٹ اور آئندہ بجٹ کے اہداف پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ماہرین کی گفتگو اور آراء کی روشنی میں سفارشات پیش کی گئیں۔بجٹ سفارشات کے مطابق پاکستان کے مالیاتی بجٹ 2025-26 میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پبلک سیکٹر اداروں کا سائز کم کرنے، بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار کم کرنے کے لیے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور براہ راست ٹیکسوں کو بڑھا کر ادارہ جاتی اصلاحات کو ترجیح دیئے جانے، توانائی کے شعبے کی ناکامیوں پر قابو پاتے ہوئے کم لاگت اور غیر روایتی ذرائع سے توانائی کے حصول ، این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی اور مالیاتی عدم مرکزیت کے فروغ ، پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے قومی بچت اور سرمایہ کاری میں اضافہ، آئی ٹی اور زراعت جیسے اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں کے فروغ اور کاروباری مدد و تعلیم اور صحت تک بہتر رسائی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی مہارت کی ترقی میں سرمایہ کاری اور انسان دوستی کو پیداواری شعبوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام پر مرکوز، پیداواری صلاحیت پر مبنی اور طویل مدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونا چاہیے۔ بجٹ ڈائیلاگ میں چیف کمشنر ریجنل انکم ٹیکس بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین، سردار نجیب اللہ خان سرپرست متحدہ انجمن تاجران، عمران یوسف ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، راؤ انیس الرحمان ممبر ٹیکسیشن کمیٹی بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، عائشہ خان نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ملک اعجاز ناظم ڈائریکٹر ناظم گروپ آف انڈسٹریز، عذرا شیخ پروگریسو فارمر، مجید اے گل سینئر نامہ نگار روزنامہ ڈان، رضا ملک روہی ٹی وی نے شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، ڈاکٹر عبدالستار ظہوری خزانہ دار، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس، ڈاکٹر عابد رشید گل شعبہ معاشیات، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر شہباز علی خان چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر سجیلہ کوثر، چیئرپرسن شعبہ تقابل ادیان، ڈاکٹر اویس شفیق چیئرمین شعبہ اسلامک اور روایتی بینکنگ، ڈاکٹر ممتازکانجو، ڈاکٹر اظہر علی ، ڈاکٹر عائشہ شوکت شعبہ کامرس، ڈاکٹر جام سجاد حسین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، شعبہ معاشیات سے چئیرمین ڈاکٹر عاطف نواز، ڈاکٹر علی اعظم، ڈاکٹر مظہر ندیم، نادیہ حسن، محمد فہد ملک، ڈاکٹر محمد خالد شیخ ایگزیکٹیو سیکرٹری برائے وائس چانسلر، فضیلۃ العلوم سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فضیٰ علی اور دیگر نے شرکت کی۔
2 Attachments • Scanned by Gmail