Home اہم خبریں دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں نادرا کی جانب سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں نادرا کی جانب سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

by Ilmiat

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں نادرا زونل ہیڈ آفس بہاولپور کے تعاون سے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد طالبات اور فیکلٹی کو نادرا کی جدید سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر صائمہ انجم، رجسٹرار یونیورسٹی تھیں، جنہوں نے اپنے خطاب میں نادرا کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔اس موقع پر نادرا بہاولپور کے زونل ہیڈ سید عاطف حسین گیلانی نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اب گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ کی تجدید، نئے شناختی کارڈ کے اجراء، درستگی، فیملی ویریفکیشن سمیت دیگر اہم سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی ایپ ایک انقلابی قدم ہے جو شہریوں کو سہولت اور وقت کی بچت فراہم کرتا ہے۔سیمینار میں سربراہان شعبہ جات سمیت فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کو سراہا اور اس جدید سہولت کے بارے میں آگای کو نہایت مفید قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment