Home Uncategorized کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام نرسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی

کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام نرسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی

by Ilmiat

کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام نرسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پو ر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں ڈاکٹرمحمد اونگزیب، پرنسپل نرسنگ کالج ڈاکٹر فرحان مختار، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ آج کا دن نرسنگ کے بے لوث شعبہ سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے۔ جو دنیا بھر میں صحت عامہ کی سہولیات باہم پہنچا رہے ہیں۔ صحت کا شعبہ مالیاتی لحاظ سے بہت اخراجات کا حامل ہوتا ہے۔ پاکستان میں 3 ملین سے زائد افراد صحت کی دیکھ بھال کی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں نرسوں کی تعداد 1 لاکھ ہے جو اس قلیل تعداد کے باوجود ہمارے ہسپتالوں میں نرسنگ صحت میں دیکھ بھال میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہواہے۔ خاص طور پر کرونا وباء کے دوران ان کی خدمات بے مثال ہیں۔ حالیہ کشیدہ صورتحال میں نرسوں نے بہاول پور سمیت پاکستان بھر کے ہسپتالوں میں دن رات زخمیوں کی دیکھ بھال کی۔ معلوم ہوا ہے کہ بہاول پور ہسپتالوں میں بہت سی نرسیں یونیورسٹی نرسنگ کالج کی طالب علم ہیں۔ حالیہ دنوں میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بڑا حصہ دیگر ممالک میں خدمات سرانجام دینے والی نرسوں کا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی نرسنگ کے شعبہ کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ وائس چانسلر نے پرنسپل ڈاکٹر فرحان مختار کی قیادت میں یونیورسٹی کالج آف نرسنگ میں بی ایس نرسنگ، پوسٹ آراین اور ایم ایس نرسنگ جیسے پروگراموں کی کلاسوں کے انعقاد کو سراہا۔ 


You may also like

Leave a Comment