کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں ”پاکستان زندہ باد” سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ایڈوائزر کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی ڈاکٹر محمد رمضان طاہر نے نظریہ پاکستان،تحریک پاکستان اورقیام پاکستان کے تاریخی عوامل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباؤطالبات کو کشمیر اینڈ نظریہ سوسائٹی کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی نے ہمیشہ طلباء میں نظریہ پاکستان،امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ آج وطن عزیز کی سرحدوں پر جو خطرات منڈلا رہے ہیں ان خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان انشاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گااور اس کے دشمنوں کو ہمیشہ ذلّت و پسپائی کا سامنا رہے گا۔ ڈاکٹر محمد عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی زیر نگرانی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سوسائٹیز کے قیام کا مقصد طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ماضی میں ہماری جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء جو ان سوسائٹیز سے منسلک رہے وہ آج دنیا بھرمیں خود اعتمادی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔انھوں نے نظریہ پاکستان سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سوسائٹی نے یونیورسٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ بہترین پروگراموں کا انعقاد کیا جن سے قومی و ملی جذبے کو فروغ ملا اور طلباء مستفید ہوئے۔ کوایڈوائزر ڈاکٹر زاہدہ بابر نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی خواتین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ آل پاکستان انٹرورسٹی ویمنز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2024-25 میں شرکت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہالو پور کی ٹیم نے 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ڈائریکٹر اسپورٹس فیمیل ڈاکٹر عنبرین مقصود کی نگرانی میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی خواتین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ آل پاکستان انٹرورسٹی ویمنز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2024-25 میں شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہالو پور کی ٹیم نے 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مہوش رزاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم منیجر اور ارسلان محمود ٹیم کے کوچ تھے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد کامران نے اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر اسپورٹس فیمیل ڈاکٹر عنبرین مقصود، ٹیم منیجر، کوچ اور پوری ویٹ لفٹنگ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔