اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے اپنے گیارہویں اجلاس میں اتفاق رائے سے تین نئی فیکلٹیز اور سولہ نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی۔ رجسٹرار ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر خالد ندیم ریاض نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جمیل عاصم نے ایجنڈے میں قانونی مشاورت فراہم کی۔
نئی قائم ہونے والی فیکلٹیز میں فیکلٹی آف فارمیسی، فیکلٹی آ ف نرسنگ اور فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اکیڈمک کونسل نے سولہ نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری بھی دی جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، بی ایس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، ڈاکٹر آف فیزیکل تھیراپی، بی ایس ایگریکلچر، بی ایس ہارٹی کلچر اینڈ پلانٹ پتھالوجی، بیچلر آف آرکیٹیکچر، بی ایس سی سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، بی ایس اسلامک آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر، بی ایف اے پراڈکٹ ڈیزائن، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس سائبر سیکیورٹی، بی ایس ریاضی (ڈیٹا سائنس)، ایس فل کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ، ایم فل ڈیساسٹر مینجمنٹ، ایم ایس پولیٹیکل سائنس اور ایم یس انٹرنیشنل ریلیشنزشامل ہیں۔
نئے شروع ہونے والے ڈگری پروگرامز کے مقاصد بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ جاب مارکیٹ کے تقاضے تیزی سے بدل رہے ہیں جس کی وجہ سے روایتی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد نوکری کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ہم ایسے ڈگری پروگرامز شروع کروانے جا رہے ہیں جو کہ طلباء کے نہ صرف جاب کا حصول آسان بنائیں گے بلکہ ان کو اس قابل بھی بنائیں گے کہ وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں۔ اس طرح اس پورے خطے میں بے روزگاری کم ہو گی۔
اکیڈمک کونسل کے بیرونی ممبز بشمول ڈاکٹر محمد امان اللہ، چئیرمین شعبہ شماریات بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر محمد الیاس طارق، سابقہ پرو وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی اور زاہدہ اکرام، ایڈیشنل سیکیٹرری یونیورسٹیز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز متعارف کروانے پہ پروفیسر سجاد مبین کے ویژن کو سراہا۔
اکیڈمک کونسل نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اسکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی۔ اس سنٹر کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی شارٹ کورسز کے ذریعے جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنا باعزت روزگار کما سکیں۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے 16 نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔۔۔۔۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی
64