Home Uncategorized ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ کے سولر انرجی سسٹم اور اساتذہ و سابق طلباء کے لیے جدید ترین ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح ۔

ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ کے سولر انرجی سسٹم اور اساتذہ و سابق طلباء کے لیے جدید ترین ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح ۔

by Ilmiat

وائس چانسلر  پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ کے سولر انرجی سسٹم اور اساتذہ و سابق طلباء کے لیے جدید ترین ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، قائم مقام رجسٹرار تسنیم کامران، فیکلٹی ممبران ودیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ یہ اقدام ہیلی کالج آف کامرس کو یونیورسٹی کے اندر گرین انرجی کو اپنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے ماحولیاتی پائیداری میں کردار ادا کرنے کے لئے یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کو بھی ہیلی کالج آف کامرس کی طرح اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت کالج کی متحرک ترقی کی عکاس ہے اور یونیورسٹی کے وسیع تر ویژن میں مثبت کردار ادا کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر اس کی پوزیشن کو واضح کرتی ہے۔ ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کالج کی طرف سے اٹھائے گئے ترقی پسند اقدامات کی تعریف کی اور پنجاب یونیورسٹی کو تمام جہتوں، تعلیمی، ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر میں آگے لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب پنجاب یونیورسٹی کو ایک صاف اور سرسبز ادارہ بنانے کے وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد علی نے ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح بھی کیا جو فیکلٹی ممبران اور سابق طلباء کو باہمی تعاون کے فروغ میں خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment