17
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بیوٹمز یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباء و طالبات سے گھل مل گئے اور انکے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اور موجودہ حکومت آپ کو دور جدید کے تقاضوں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آی ٹی ، روبوٹکس جیسے علوم سے آراستہ کرنے کے علاوہ لیپ ٹاپس بھی بھی فراہم کرے گئ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے صوبہ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اور ہم سب نے ملکر انکے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور شوشل میڈیا جیسے طاقتور ٹولز کے درست استعمال سے ملک پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا ہے۔
All reactions:
9999