Home کانفرنسز / کانووکیشن                           یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نیوٹریشن، فوڈکیمسٹری اینڈ کیلنیری سائنسز کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد                                         

                          یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نیوٹریشن، فوڈکیمسٹری اینڈ کیلنیری سائنسز کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد                                         

by Ilmiat

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے شعبہ نیوٹریشن
اینڈ ہیلتھ پرموشن کے تحت منعقدہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں 
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اینڈ چیئرپرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر فرخ نوید نے
خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر
ڈاکٹر زیب النساء حسین نے کہا کہ  ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو
فروغ دینے کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے،ہوم اکنامکس یونیورسٹی 70 سال سے
فوڈ سائنسز اور نیوٹریشن کے شعبوں کے لیے ماہرین پیدا کر رہی ہے۔ انھوں نے
کہا کہ پاکستان کے بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی
نشوونما میں پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء کا کہنا
تھا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے ماہرین تعلیم کو جمع کرنے کا
مقصد اس اہم ترین موضوع پر تحقیقی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کا کہنا
تھا کہ پنجاب کی 25 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کیے ہیں، 
پروفیسر زیب النساء کی بہ طور وائس چانسلر تقرری میرٹ کا منہ بولتا ثبوت
ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا نفاذ کیا
جا رہا ہے، غیر ملکی جامعات پنجاب میں آئیں گی،اس پالیسی سے عالمی جامعات
کی ڈگریاں پنجاب میں شروع ہوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیمسٹری میرا پسندیدہ
مضمون ہے، لیکن میرا تعلیمی میدان فزکس کا مضمون رہا ہے۔ سیکرٹری ہائیر
ایجوکیشن پنجاب نے یقین دلایا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں اساتذہ کی
ٹریننگ، اینٹرپرینورشپ، ریسرچ کے شعبوں میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب
ایچ ای سی معاونت کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جمیل
انور نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابونہ پایا گیا تو اس کے براہ راست
اثرات ہماری خوراک پر مرتب ہوں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول دوست
اقدامات اُٹھائے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا کم سے کم اخراج ہو۔انھوں نے
کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا
کرے۔ کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی، سپین اور سعودی عرب کے پروفیسرز نے اپنے
اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔ کانفرنس میں شریک مندوبین، طالبات اور
اساتذہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی
تقسیم کیے گئے۔ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر نے ڈاکٹر عباس
خان، ڈاکٹر عائزہ قمر، ڈاکٹر سفینہ امجد

                           سمیت تمام آرگنائزنگ کمیٹیوں کو مبارکباد پیش کی

You may also like

Leave a Comment