Home کانفرنسز / کانووکیشن UET News………یو ای ٹی لاہور کا 31واں کانووکیشن، 2 ہزار 676 طلباء میں اسناد تقسیم……..رواں برس 1 ہزار 847 انڈر گریجویٹ، 7 سو 64 ایم ایس سی/ایم فل اور 65 پی ایچ ڈی طلباء کو ڈگریاں دی گئیں……..ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے لیکن سب سے اہم آپکا کردار ہے،…….ہماری آبادی کا 60فیصد حصہ یوتھ ہمارے نوجوان ہیں،آپ ہماری امید ہیں،آپ ہی نے ملک کو بنانا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان.

UET News………یو ای ٹی لاہور کا 31واں کانووکیشن، 2 ہزار 676 طلباء میں اسناد تقسیم……..رواں برس 1 ہزار 847 انڈر گریجویٹ، 7 سو 64 ایم ایس سی/ایم فل اور 65 پی ایچ ڈی طلباء کو ڈگریاں دی گئیں……..ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے لیکن سب سے اہم آپکا کردار ہے،…….ہماری آبادی کا 60فیصد حصہ یوتھ ہمارے نوجوان ہیں،آپ ہماری امید ہیں،آپ ہی نے ملک کو بنانا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان.

by Ilmiat

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا 31 واں کانووکیشن منعقد ہوا جس میں مرکزی اور ذیلی کیمپسز کے 2 ہزار 676 طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ جن میں 1 ہزار 847 انڈر گریجویٹ، 7 سو 64 ایم ایس سی/ایم فل اور 65 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں شامل ہیں۔ اس دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء میں 71 طلائی تمغے بھی تقسیم کئے گئے جن میں الیکٹریکل انجینئرریحان قاسم اور کیمیکل انجینئر عائشہ خرم نے 6,6گولڈ میڈل حاصل کئے۔ کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر یو ای ٹی سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یونیورسٹی کی تدریسی و تحقیقی میدان میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کے گریجویٹس پاکستان کا اثاثہ ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے۔انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ہمیشہ والدین اور اساتذہ کا احترام کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یو ای ٹی اور انجینئرنگ کا سفر ایک صدی پر محیط ہے،یونیورسٹی کے انجینئرز ہی کی بدولت آج وطن عزیز تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے یو ای ٹی کی بین الاقوامی اور ایشیا کی رینکنگ میں مسلسل بہتری کو سراہا، انہوں نے اس کا سہرا یونیورسٹی کے میرٹ پر تعینات وائس چانسلراور ان کی ٹیم کے سر باندھا۔ سردار سلیم حیدر خان نے ڈگریاں حاصل کر نیوالے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غر بت،پانی کے بحران،ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی آفات جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے پائیدار اقدامات کے لیے حکومت کیساتھ تعاون کر یں آئی ٹی کا شعبہ بھی پاکستان میں سماجی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے ایک غیر معمولی منافع بخش موقع ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 60فیصد حصہ ہمارے نوجوان ہیں،آپ ہماری امید ہیں،آپ ہی نے ملک کو بنانا ہے۔ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے لیکن سب سے اہم آپکا کردار ہے جو آپ نے اپنی اگلی زندگی میں نبھانا ہے۔پہلے دنیا میں گرین پاسپورٹ کا بڑامقام تھا لیکن بد قسمتی سے آجکل صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔اس لئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو اسکا وہ مقام دلائیں جو ہونا چاہیے تھا،آپکے کردار سے نظر آئے آپ پاکستان کی عزت و وقار کا بھرم رکھنے والے لوگ ہیں،کانووکیشن میں شریک ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین اپنے بچوں کی کامیابی پر شاداں نظر آئے۔کانووکیشن کے اختتام پر وائس چانسلر نے سردار سلیم حیدر خان کو یادگاری شیلڈ دی۔اختتامی لمحات میں طلباء نے اپنے گاؤنز کی ٹوپیاں ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔کانووکیشن میں رجسٹرار،ممبران سینڈیکیٹ، مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہوں، انتظامی افسران سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment