گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد 14 اپریل 2025ء کو کراچی میں “پاکستان مالی خواندگی ہفتہ” برائے 2025ء کا افتتاح کریں گے۔ اس ضمن میں ملک گیرسرگرمیاں 18 اپریل تک جاری رہیں گی۔ مالی خواندگی ہفتہ کا اس سال کا موضوع ’’ اشتراک اور جدت طرازی کے ذریعے مالی شمولیت‘‘ ہے۔
تقریب میں ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، عالمی بینک، الائنس فار فنانشیل انکلوژن، ایشیائی ترقیاتی بینک سے وابستہ اہم بین الاقوامی شخصیات، کمرشل بینکوں کے صدور اور قومی مالی خواندگی پروگرام کے سرفہرست فوکل پرسنز، حکومتی محکموں، فن ٹیک، پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ایس ای سی پی، پی بی اے سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانان اور مالی شعبے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ماہرین اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ مالی شمولیت اور جدت طرازی کے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔