Home اہم خبریں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سجاد مبین نے بابا گرو نانک یونیورسٹی میں وی سی کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سجاد مبین نے بابا گرو نانک یونیورسٹی میں وی سی کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

by Ilmiat

پروفیسر ڈاکٹر سجاد

وکاڑہ یونیورسٹی میں بطور ریگولر وائس چانسلرتعیناتی کے محض چار ماہ کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو بابا گرونانک یونیورسٹی میں اضافی چارج کی بنیاد پہ چھ ماہ کےلیے وی سی تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر پروفیسر سجاد مبین نے نئی یونیورسٹی کے تمام حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے اور اس ادارے کو خوشحال، منافع بخش اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بابا گرونانک یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی عملے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی انتظامیہ کی جانب سے اوکاڑہ یونیورسٹی میں کیے جانے والے غیر روایتی اقدامات کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ان اقدامات کے نتیجے میں اوکاڑہ یونیورسٹی میں ایک مثبت تبدیلی رونما ہوئی اور وہ تعلیمی و انتظامی بہتری کی راہ پہ گامزن ہوئی۔ انہوں نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کو بھی اسی طرز پہ چلانے کا عندیہ دیا۔
پروفیسر سجاد مبین نے فیکلٹی کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی اور وہاں پہ جلد از جلد ایم فل پروگرامز اور الائیڈ ہیلتھ کے متعدد شعبہ جات کو شروع کرنے کی ہدایت کی۔ کلاس رومز کے دورے کے دوران وی سی نے طلباء کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پہ طلباء کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا۔وائس چانسلر نے نئے تعمیر ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔
پروفیسر سجاد مبین نے رجسٹرار مبشر طارق اور انجینئرنگ برانچ کے عملے کےہمراہ یونیورسٹی کے زیر تعمیر کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پہ کام کی جلد اور موثر تکمیل کےلیے ہدایات جاری کیں۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر سجاد مبین اپنی تعیناتی کے دن سے ہی اس ادارے کو معاشی طور پہ مضبوط اور خودکفیل بنانے اور اس کے تعلیمی نظام کو جدید دنیا کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کےلیے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کی تکمیل کےلیے انہوں نے ویکنڈ پروگرامز، اسکلز ڈویلپمنٹ کورسز، نئے ڈگری پروگرامز اور انڈسٹری کے ساتھ روابط سمیت دیگر کئی اقدامات کیے ہیں۔ اب وہ بابا گرونانک یونیورسٹی کو بھی اس طرز پہ ترقی اور بہتری کی جانب گامز ن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment