:پنجاب یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ہنگامہ آرائی،جھگڑے، جنسی ہراسانی سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث 78طلباء کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف سزائیں دی۔ ان میں 13طلباء کویونیورسٹی سے خارج کیا گیا جبکہ 15 کومعطلی کی سزا دی گئی۔ اسی طرح 2طلباء کا داخلہ منسوخ کیا گیا اور7طلباء کوایک تعلیمی سال کیلئے خارج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 14طلباء کو وارننگ جبکہ چند طلباء کو وارننگ کے ساتھ عارضی معطلی اور جرمانے کی سزائیں بھی دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کے خلاف طالبعلم ملک اسجد رحمان، حسن ارشد اور غضنفر علی ریحان کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے طلباء کوخارج کردیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کاتین ماہ میں 78طلباء کے خلاف ایکشن…..
5