Home Uncategorized چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کرنے کا آخری روز 20 مارچ ہے۔ ………… آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔……… جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلباء 20 مارچ تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کرنے کا آخری روز 20 مارچ ہے۔ ………… آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔……… جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلباء 20 مارچ تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

by Ilmiat

زیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ چیف منسثر لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا آخری روز 20 مارچ ہے۔ لیپ ٹاپ کیلئے اب تک 2.5 لاکھ سے زائد طلباء رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلباء کل تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اپلائی کرنے کیلئے لنک ہائیر ایجوکیشن کے سوشل میڈیا پیجز پر مشتہر ہے۔ طلباء لیپ ٹاپ کیلئے


https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/
لنک پر آن لائن اپلائی کریں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ کیلئے پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء اہل قرار دیئے گئے ہیں، جنہیں جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ بی ایس طلباء کیلئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment