Home Uncategorized غازی یونیورسٹی خطہ میں خواتین کی بھلائی اور بہتری کے لیے شاندار اقدامات کر رہی ہے۔ …….پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، وائس چانسلر، غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خ

غازی یونیورسٹی خطہ میں خواتین کی بھلائی اور بہتری کے لیے شاندار اقدامات کر رہی ہے۔ …….پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، وائس چانسلر، غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خ

by Ilmiat

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر غازی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ، شعبہ سماجیات غازی یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی خواتین کا دن منایا گیا اور ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا۔ اس سیمینار میں محترمہ قدسیہ ناز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی جی خان، محترمہ نصرت پروین انسپکٹر پولیس/ انچارج کمپلینٹ سیل آر پی او آفس، ڈی جی خان، محترمہ شبانہ آفرین، پرنسپل سنٹر آف ایکسیلینس گرلز ڈی جی خان، محترمہ فرحت گل ،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اور محترمہ انیسہ فاطمہ ،مینیجر ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر، ڈی جی خان، ڈاکٹر محمد عمران لودھی ،ٹیچر انچارج اقتصادیات ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر طاہرہ شمشاد،شعبہ سماجیات،اکنامکس ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر فاطمہ اور میڈم شازیہ خالد ، قرآت العین رانا، میڈم زویا، انعم زہرہ اور ڈاکٹر انصر علی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات کثیر تعداد میں موجود تھیں۔

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر اور شعبہ سوشیالوجی کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے آج کے دن کی مناسبت سے بہترین آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک اچھا تناسب (51%) خواتین پر مشتمل ہے اور قریب المستقبل میں غازی یونیورسٹی نئے تعلیمی اور تحقیقی ڈگری پروگرامز کا آغاز کرے گی اور خواتین کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے دور کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے خواتین کے معاشرے میں کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تعلیم یافتہ خواتین ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے صنفی مساوات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں مردوں کے برابر مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے جہاں خواتین بلا خوف و خطر اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔وائس چانسلر نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی خواتین کی تعلیم اور ترقی کے لیے مختلف پروگرامز اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جن میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اور ہراسگی سیل کا قیام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی خواتین کے لیے نئے تعلیمی اور تحقیقی پروگرامز شروع کرے گی اور انہیں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے سیمینار میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامز خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔وائس چانسلر کے خطاب کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے، اور ہمیں خواتین کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار لا سکیں۔سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرہ شمشاد صاحبہ نے معزز مہمانان اور شرکا ءکی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا، اور سیمینار کے موضوع کی مناسبت سے اختتامی کلمات ادا اکیئے۔

You may also like

Leave a Comment