Home Uncategorized UET News………یونیورسٹیز کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنا لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔۔۔۔اگر یو ای ٹی مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے مرحلے میں اورنج ٹرین اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت ٹیکس ریبیٹ کا رخ بزنس کمیونٹی کی طرف موڑے۔اساتذہ کوئی بزنس نہیں کرتے انکا گزارہ صرف تنخواہوں پر ہوتا ہے۔۔۔۔۔  صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر محمد شعیب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم شرکاء سے خطاب 

UET News………یونیورسٹیز کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنا لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔۔۔۔اگر یو ای ٹی مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے مرحلے میں اورنج ٹرین اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت ٹیکس ریبیٹ کا رخ بزنس کمیونٹی کی طرف موڑے۔اساتذہ کوئی بزنس نہیں کرتے انکا گزارہ صرف تنخواہوں پر ہوتا ہے۔۔۔۔۔  صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر محمد شعیب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم شرکاء سے خطاب 

by Ilmiat

 یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن (ٹی ایس اے)کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پریو ای ٹی لاہور سمیت دیگر کیمپسز جن میں کالا شاہ کاکو ، فیصل آباد ، نارووال اور رچنا کیمپس شامل ہیں، میں اساتذہ اور ملازمین نے اساتذہ کی تنخواہوں سے 25 فیصد ٹیکس کٹوتی کیخلاف احتجاج کیا۔ٹیکس ریبیٹ بحال کرنے کے مطالبے کیلئے یو ای ٹی اساتذہ اور ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔احتجاج کی قیادت صدرٹی ایس اے ڈاکٹرمحمد شعیب اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم نے کی۔اساتذہ اور ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔اساتذہ رہنماؤں صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر محمد شعیب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس ریبیٹ کا رخ بزنس کمیونٹی کی طرف موڑے۔اساتذہ کوئی بزنس نہیں کرتے انکا گزارہ صرف تنخواہوں پر ہوتا ہے۔اساتذہ کے پاس ذرائع آمدن محدودہوتے ہیں اوریونیورسٹیز کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنا لمحہ فکریہ ہے۔پہلے ہی ملک سے ذرخیز دماغ برین ڈرین باہر کی دنیا کا رخ کر رہا ہے  اور ملک کو چھوڑ رہا ہے۔اگر یہی سلسلہ یونیورسٹیز کیساتھ رہا تو یونیورسٹیز خالی ہوجائیں گی۔یہ پر امن اور علامتی احتجاج ہے،اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو کلاسزکا بائیکاٹ کریں گے اور نوبت یہاں تک بھی آسکتی ہے ہے کہ طلباء بھی اس احتجاج میں شامل ہونگے۔خبردار اگر یو ای ٹی کے مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے مرحلے میں اورنج ٹرین اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا جائیگا۔پہلے توسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرہوتا ہے۔ڈاکٹر محمد شعیب کا کہنا تھا کہ یو ای ٹی پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ہے۔یہاں کے اساتذہ انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے گریجویٹ اور پی ایچ ڈیزہیں اور اعلیٰ تخلیقی اور تحقیقی دماغ کے مالک ہیں انہیں فاقوں پر مجبور نا کریں۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکس کی کٹوتی اسی طرح جاری رہی تو اساتذہ ریڑھیاں لگانے پر مجبورہوجائینگے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے طلباء کیلئے مراعات اور سہولتوں کی تعریف کی اور کہا انکے روحانی والدین اساتذہ کے حقوق کا بھی خیال رکھیں،اساتذہ تعلیم دیں گے تو وہ ہنرمند معاشرے کے قابل اور کارآمد بن سکیں گے۔


You may also like

Leave a Comment