خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس نے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دس غیر معمولی خواتین کے اعزاز میں دیوار ستائیس کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی رابعہ عفت ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس رحیم یار خان نے ان معزز خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے پر کیمپس کی ٹیم کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ شبنم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈینٹل سرجری، شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال، طیبہ گل اسلامک اسکالر، صنوبر عاشق سی ای او سارہ ویلفیئر سوسائٹی، خالدہ پروین ڈائریکٹر قائد اقبال ماڈل ہائی سکول صادق آباد،اور اقرا طارق سب انسپکٹر پنجاب پولیس خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ دیوار ستائیش نامور خواتین کی نمایاں کامیابیوں، قیادت اور سماجی اثرات کا اعتراف کرتی ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مجید ہیڈ آف آبسٹریکس اینڈ گائناکالوجی شیخ زید میڈیکل کالج،رابعہ عفت ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس رحیم یار خان، مدیحہ ذوالفقار سول جج تحصیل بورے والاضلع وہاڑی، صنوبر عاشق بانی سی ای او سارہ ویلفیئر سوسائٹی، سیدہ تہمینہ بخاری سابق ڈائریکٹر رحیم یار خان کیمپس، مومنہ شاہ پرنسپل بلوم فیلڈ ہال سکول رحیم یار خان، خالدہ پروین ڈائریکٹر قائد اقبال ماڈل ہائی سکول صادق آباد، اقرا طارق سب انسپکٹرپنجاب پولیس رحیم یار خان شامل ہیں۔یہ اقدام ان خواتین کی لگن اور قیادت کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے رکاوٹوں کو توڑا اور آنے والی نسلوں کے لیے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی۔ تقریب کا اہتمام فصیحہ نرگس ڈپٹی رجسٹرار رحیم یار خان کیمپس کی نگرانی میں کیا گیا۔انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اطہر خان کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور پہچان کو فروغ دینے کے لیے ان کی وابستگی اس تقریب کی کامیابی میں اہم رہی ہے۔ یہ اعتراف خواتین کے عالمی دن کی وسیع تر تقریبات کا حصہ ہے جس سے مختلف شعبوں میں خواتین کو پہچاننے اور ان کی ترقی کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

2۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس میں استقبال رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقرر ڈاکٹر ماریہ مقصود نے قرآن و سنت کی روشنی میں طلباؤ طالبات کو رمضان کے مقاصد کے بارے میں بتایااور حسن سلوک اور اسلامی تعلیمات پر چلنے کی تلقین کی۔فصیحہ نرگس ڈپٹی رجسٹرار نے خواتین طالبات اور فیکلٹی کی تربیت کے لیے ان کے گراں قدر تعاون پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اطہر خان نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ بھلائی اور فلاح بہبود کے کاموں میں حصہ لیں۔