Home اہم خبریں سکول آف سٹیٹ سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور گرلز گائیڈ سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔…….. 2……..اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے زیر اہتمام ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے استقبال رمضان سیمینار کا انعقاد

سکول آف سٹیٹ سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور گرلز گائیڈ سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔…….. 2……..اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے زیر اہتمام ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے استقبال رمضان سیمینار کا انعقاد

by Ilmiat

)سکول آف سٹیٹ سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور گرلز گائیڈ سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کی۔ ڈاکٹر سرفراز بتول ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور ایڈوائزر گرلز گائیڈ اور علینہ طارق، شریک ایڈوائزر گرلز گائیڈ نے تقریب کی نظامت کی۔ کلیدی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ چیئرپرسن شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر نایاب جاوید اسسٹنٹ پروفیسر جینڈر سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر ارم رباب ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور،  پروین مسعود بھٹی سابق ایم این اے اور فوزیہ ایوب قریشی سابق ایم پی اے، پاک سر زمین کی  امبر تنصیر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں، خواتین کے کردار اور سیاست، عوامی پالیسی اور گڈ گورننس میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کی۔  پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے صنفی مساوات اور صنفی مساوات کے SDG کے اہداف کے بارے میں بات کی۔  انہوں نے خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی پر زور دیا کہ خواتین کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں جاننا چاہیے۔  تقریب میں ڈاکٹر کلثوم اختر لیکچرر آئی بی ایم اینڈ اے ایس، ڈاکٹر بشریٰ اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ایگریکلچر، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز، حرا ریاض پولیٹیکل سائنس، لطیفہ لینگویج ایجوکیشن، ایڈوائزرز اور آئی بی بی کے مشیران اور معاونین نے شرکت کی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے زیر اہتمام ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے استقبال رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی صدر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور تھے اور مولانا ظہیر ممبر ریجنل کوآرڈینیٹر بورڈ ادارہ، ڈاکٹر محمد اسلم کوآرڈئنیٹر ضلع بہاولنگر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے۔مفتی عبد المتین نعمانی صدر ادارہ رحیمیہ لاہورنے قیام عدل کی سماجی جہدوجہد اور اسلام کا نظام عبادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان تربیت کا مہینہ ہے۔ یہ ماہ اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے کی مشق فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک ماہ کی تربیت سارا سال فائدہ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کی تعلیم دی اور تزکیہ کیا۔ روزہ سب سے زیادہ تزکیہ کا ذریعہ ہے۔ یہ ریا کاری سے پاک ہوتا ہے۔ یہ بھوک کا احساس پیدا کرتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی کو کنٹرول کرتا ہے۔ حکمت روزہ سامنے ہو تو روزے کا فائدہ سمجھ میں آتا ہے۔ آپ نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ و طالبات کو دین اسلام کی اعلیٰ تعلیمات سے روشناس کروائیں۔ دین اسلام مکمل نظام حیات ہے۔ ماہ رمضان اس کی عملی مشق کا مہینہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment