
پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، خزانہ دار تسنیم کامران، اقامتی آفیسراول کرنل (ر) عمر خالد، صدر پنجاب یونیورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن ڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکرٹری رانا مظفر علی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمرہ کے مکمل پیکج کے لیے دوافسران زبیرنواز اعوان اورمحمد شاہد کے نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افسران پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ڈاکٹر توقیر علی نے عمرہ کے لیے نامزد ہونے والے خوش نصیب افسران کو مبارکباد پیش کی اوروائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آفیسر زویلفیئر ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی افسران کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس چار افسران کو عمرہ کا ٹکٹ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں

پنجاب یونیورسٹی نے عبدالرؤف اطہر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی نے عبدالرؤف اطہرولداطہربیگ کو ہائی انرجی فزکس کے مضمون میں،’ثقل کے متبادل نظریات کی تحقیق اور ان کے کائناتی نتائج‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی۔