یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہور میں ڈائریکٹو ریٹ یواس سپو رٹس بورڈ کے زیر اہتمام اکیسو یں سالانہ کھیلوں کا انعقاد ہوا جس میں سٹی کیمپس لاہور سمیت راوی کیمپس پتوکی،نارووال کیمپس اور جھنگ کیمپس سے طلباو طالبات و اسا تذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سالانہ کھیلوں کا افتتاح سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب مسٹر ثاقب علی عطیل نے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ کیا جبکہ چیئر مین یواس سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجازاور ڈائر یکٹر سپورٹس را نا امجد اقبال اُ س مو قع پر مو جود تھے۔بعد ازیں وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے تقریب تقسیم انعامات کے مو قع پر مہمان خصوصی کے فرا ئض سر انجام دیے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن مسٹر غلام نبی اورسابق پاکستا نی ہا کی ٹیم کے کھلا ڑی اولمپئین خوا جہ جنید گیسٹ آف آنرز تھے۔

افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سیکر ٹری لا ئیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں مختلف کھیلو ں میں حصہ لینے والے طلبہ کا جز بہ دیکھ کر انتہا ئی خو شی محسوس ہو رہی ہے اور ایسی یا دیں طلبہ کو ساری زندگی کبھی نہیں بھو لیں گی کہ انہو ں نے یونیورسٹی کے مقا بلو ں میں حصہ لیا تھا نیز شاندار سپو رٹس ڈے کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کاوشوں کو بھی سرا ہا۔
سپورٹس ڈے اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں طلبہ کو کھیلو ں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہو لیات مہیا کی گئی ہیں جو کہ دوسری یونیورسٹیوں میں طلبہ کو میسر نہیں ہیں اور ان سہو لیات سے مستفید ہو کریونیورسٹی کے طلبہ قو می و بین الاقوا می سطح پر منعقد ہونے والے مقا بلو ں میں اپنی قابلیتوں کے جو ہر دکھا کر یونیورسٹی اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ جس ملک میں کھیلو ں کے گرا ؤ نڈ آباد ہو ں وہاں ہسپتا ل ویران ہوتے ہیں اور نوجوان بھی برا ئیو ں سے دور رہتے ہیں۔اُ نہو ں نے سپورٹس ڈے کی فاتح ٹیمو ں کو مبارکباد پیش کی اور ویٹر نری یونیورسٹی کے دوسرے کیمپسز سے آنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔اُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی میں دور حا ضر کی ریسلنگ اکیڈمی اور سپورٹ سینٹر قائم کرنے میں مالی معا ونت مہیا کرنے پرہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کا شکریہ ادا بھی کیا۔

دن کی منا سبت سے آٹھ سو، دو سو اور سو میٹر کی ریس، ڈسکس تھرو، تھری لیگ ریس، نیز ہ با زی، ریلے ریس، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہا ئی جمپ،رسہ کشی جبکہ مارشل آرٹ پریز نٹیشن جیسے مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا۔تقر یب کے اختتام پر 6 جنر ل ٹرا فیا ں بھی دی گئیں جو کہ تمام مقا بلو ں کی فا تحین قرا ر پا ئیں۔
جن میں سٹی کیمپس لا ہور سے مر دانہ کیٹیگر ی میں ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن تھرڈ ائیر (ڈی وی ایم)108پو ائنٹس کے ساتھ پہلی اورانسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز لڑکیو ں کی ٹیم 66 پو ائنٹس لے کر سر فہرست رہیں اور جنر ل ٹرا فیا ں حا صل کیں۔
راوی کیمپس پتو کی مر دانہ کیٹیگر ی میں ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن ففتھ ائیر کی ٹیم نے 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ زووالوجی لڑکیو ں کی ٹیم نے68 پوا ئنٹس کے ساتھ کھیلو ں میں شاندار پر فارمنس دکھا کر پہلی پوزیشن حا صل کر کہ جنر ل ٹر افیا ں اپنے نام کیں۔
سیواس جھنگ کیمپس سے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن چھٹے سمیسٹرکی ٹیم اور سیواس نارووال کیمپس سے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن ساتویں سمیسٹر کی ٹیموں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کیا اور جنرل ٹرا فیا ں حا صل کیں۔

ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن سٹی کیمپس لاہور کے علی ہرل نے ویٹر نری یونیورسٹی کے تیز ترین بوا ئے کا ٹا ئٹل جیتا۔ طلباء و طالبات میں ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن سیکنڈ ایئر کے ذوہیب راشد اورانسٹی ٹیو ٹ آف فارماسو ٹیکل سائنسز کی زوہاہ بہترین ا تھلیٹس قرار پائے۔
ا ختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے دیگر مہما نو ں کے ہمراہ نما یا ں پو زیشن اور اعزاز حاصل کر نے وا لے کھلا ڑ یو ں کو انعامی میڈ لز، شیلڈز اور مختلف مقا بلو ں کی فا تحین ٹیمو ں کو ٹر ا فیا ں بھی پیش کیں۔ قبل ازیں ڈائر یکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال نے اپنے خطاب میں 2023-24 میں ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے طلبہ و طالبات کی مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں میں اعلی کار کر دگی دکھا نے والے طلبہ کی کامیا بیوں کے بارے میں تفصیلی بتا یا نیز کہا کہ ہمارے لیئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کے ویٹر نری یونیورسٹی ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی اس سال سپو رٹس رینکنگ کے مطا بق بھی پاکستان کی دس بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہے جبکہ ویٹر نری یونیور سٹی کے تمام کیمپسز سے فیکلٹی، سٹاف ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی اُس مو قع پر مو جود تھی۔