Home اہم خبریں یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔…….ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا اسد احمد نے معاہدے پر دستخط کیے

یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔…….ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا اسد احمد نے معاہدے پر دستخط کیے

by Ilmiat

یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ ہفتہ کو ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا اسد احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان متعدد اہم شعبوں میں تعاون کا آغاز ہو گا جن میں طالب علموں کیلئے انٹرنشپس، تربیتی پروگرامز، نمائشیں اور مشترکہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ، یونیورسٹی آف سرگودھا کے مختلف شعبہ جات کے طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تربیتی پروگرامز اور نمائشوں کے لیے تھیٹر اور گیلری کی جگہ بھی مہیا کرے گی۔اس مفاہمتی یادداشت میں مشترکہ تعلیمی پروگرامز کا آغاز بھی شامل ہے جس میں میڈیا، تھیٹر، مواد کی تحریر، پلے رائٹنگ، ڈرامہ پرفارمنس، فلم و ٹی وی، تخلیقی تحریر اور ویڈیو پروڈکشن جیسے کورسز اور سرٹیفیکیٹس شامل ہیں۔ کونسل طلباء کو اپنے کام کی نمائش کے لیے سہولتیں فراہم کرے گی، جن میں اسکریننگ اور نمائشیں شامل ہوں گی۔، کونسل نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے 150 سے 200 طلباء کو ہر سمسٹر میں آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چار پروگرامز کے لیے گیلریوں اور ہالز کی جگہ فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔–

اس کے علاوہ، یونیورسٹی آف سرگودھا اپنے طلباء کو کونسل میں انٹرنشپ کے لیے بھیجنے اور ثقافتی پروگرامز اور تقریبات میں تعاون کرے گی۔ یونیورسٹی مقامی ثقافت، موسیقی اور مقامی زبانوں کو میڈیا مہمات اور تحقیقی منصوبوں کے ذریعے فروغ دے گی۔دونوں ادارے آئندہ بھی مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے جو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور دیگر مفاد عامہ کے شعبوں سے متعلق ہوں گے، تاکہ علاقے کی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے اور اسے فروغ دیا جا سکے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ: سرگودھا آرٹس کونسل کا کردار” کے موضوع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد طلبہ کو قیادت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی میدان میں ترقی کے مواقع سے روشناس کرانا تھا۔سیشن میں ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل اسد احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ذوالفقار، چیئرمین کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر مدثر حسین شاہ، اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈئزائن مریم سیف نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سرگودھا آرٹس کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو نوجوان تخلیق کاروں کے لیے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل طلبہ کو فنی اظہار، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ، اور مہارتوں میں بہتری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں

You may also like

Leave a Comment