Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کاآغاز…….پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔…… ہر یونیورسٹی میں ایسا کتاب میلہ ہونا چاہیے…..صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کاآغاز…….پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔…… ہر یونیورسٹی میں ایسا کتاب میلہ ہونا چاہیے…..صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان

by Ilmiat

:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ہے کتابوں سے دوستی کامیابی کا سب سے آسان راستہ اور حل ہے،کتاب کلچر کی بحالی ہمارا مشن ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈینز،شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران،جامعات کے طلباؤطالبات،سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات، بچے بزرگ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم تک سب کی رسائی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں تعلیم کی بہتری کے لئے ہر وہ اقدام کریں گے جو پہلے نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر یونیورسٹی میں ایسا کتاب میلہ ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کتاب میلے میں بہت سی کتابیں خریدیں جبکہچھ کتب کے نئے ایڈیشنز بارے بھی دریافت کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ یونیورسٹیز کا کام طلباؤ طالبات کی تربیت اور شخصیت سازی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں سے دوستی طلباؤ طالبات کے مستقبل کے لئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مطالعے کی عادات کو فروغ دیا جائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ نیو کیمپس فیصل آڈیٹوریم کاریڈور میں 20 تا 22 فروری تک جاری رہے گا۔ کتاب میلے میں ملک بھر سے معروف پبلشرز نے110 سٹالز لگائے ہیں جہاں مختلف موضوعات پرسستی کتابیں دستیاب ہیں۔ کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔دوسری طرف معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’آسماں در آسماں‘ کی تقریب رونمائی وحید شہید ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آ ف پنجابی ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ڈائریکٹر جنرل سٹوڈنٹ افیئرز، اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ،ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر شاہزیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے خوبصورت موضوع پرتحریر کردہ تصنیف پرمصنف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں جاری کتاب میلے کے دوران پڑھنے والوں کیلئے ایک اور کتاب کا اضافہ خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کو بہترین کتاب میلے کے انعقاد پر مبارک بادپیش کی اور کتاب کی رونمائی میں شرکت کرنے والے افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری کہا کہ نوجوانوں کو کتابوں کی جانب راغب کرنے میں ادارہ تعلیم و تحقیق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment