Home اہم خبریں سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ 

سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ 

by Ilmiat

)سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے تربیتی افسران کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ شرکاء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ، تدریسی و تحقیقی پروگراموں اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے ماحولیات، چولستان کے نایاب پودوں،جانوروں اور پرندوں کو محفوظ کرنے کے لیے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز اور بائیو ڈائیوسٹی پارک میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ زراعت کے شعبے میں کپاس کے بیجوں کی تیاری اور فروخت بھی بتایا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہور عشرت اختر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تفصیلی دورے اور بریفنگ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈیسٹنس ایجوکیشن، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار،سیدہ زریت الزہرہ کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر محمد عبداللہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفیئرز اور دیگر سٹاف ممبران موجود تھے۔ اس سے قبل شرکاء نے ہاکڑہ آرٹ گیلری اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی، پرنسپل، امجد فاروق وڑائچ ڈائریکٹر سپورٹس،لیکچررز علینا طارق چوہان،رانا مزمل فیاض اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔

You may also like

Leave a Comment