Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

by Ilmiat

لپنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2025 کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن، اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز کے امیدواروں کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان2025 کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن،اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ اب داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ3مارچ 2025 کر دی گئی ہے۔یہ شیڈول ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اور ٹو سپلیمنٹری 2024 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے بھی ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

You may also like

Leave a Comment