Home اہم خبریں چیف سیکرٹری پنجاب کی اپنی مادرِ علمی کے سپورٹس ڈے میں شرکت ………جی سی یو سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر,,,,,,,,الینہ گل بہترین فی میل اتھلیٹ قرار،بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد شاہد نے اپنے نام کیا

چیف سیکرٹری پنجاب کی اپنی مادرِ علمی کے سپورٹس ڈے میں شرکت ………جی سی یو سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر,,,,,,,,الینہ گل بہترین فی میل اتھلیٹ قرار،بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد شاہد نے اپنے نام کیا

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 124ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر،اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت،جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال اور معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی،نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی،طلباء نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ تصویریں بھی بنائی،طلباء کا کہنا تھا کہ اولڈ راوئینز کو اعلیٰ عہدوں پر دیکھ کر ان کو بے انتہا خوشی ہوتی ہے۔سپورٹس مقابلوں میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن شعبہ نفسیات جبکہ دوسری پوزیشن شعبہ سیاسیات نے حاصل کی۔ لڑکوں میں پہلی پوزیشن شعبہ کامرس اینڈ فنانس نے اپنے نام کی، جبکہ لاء ڈیپارٹمنٹ نے دوسری  پوزیشن حاصل کی۔بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے محمد شاہد نے حاصل کیا،لڑکیوں میں شعبہ سائیکالوجی کی علینہ گل بہترین ایتھلیٹ قرار پائی۔تقریب کے اختتامی روز میوزیکل چیئر اور چاٹی ریس سمیت مختلف جمخانہ مقابلے بھی ہوئے،رسہ کشی کے مقابلوں میں اولڈ راوئینز الیون نے وائس چانسلر الیون کو شکست دی۔اختتامی تقریب میں جی سی یو رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم بھی موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment