Home اہم خبریں UET News……. ای ٹی لاہور میں گرین وال اور شجرکاری مہم کاآغاز کر دیاگیا۔۔۔۔۔گرین۔۔۔ وال اور شجرکاری مہم کا آغاز پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے تحت کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام،پنجاب، فہد شہباز نے گرین وال کا افتتاح کیا

UET News……. ای ٹی لاہور میں گرین وال اور شجرکاری مہم کاآغاز کر دیاگیا۔۔۔۔۔گرین۔۔۔ وال اور شجرکاری مہم کا آغاز پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے تحت کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام،پنجاب، فہد شہباز نے گرین وال کا افتتاح کیا

by Ilmiat

یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے تحت گرین وال اور شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ا فتتاحی تقریب انوائرنمنٹل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہوئی جس میں فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پنجاب فہد شہباز نے خصوصی شرکت کی اوراپنے نام کا پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغازکیا۔بعد ازاں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات،رجسٹرارمحمد آصف، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم، چیئرمین انوائرنمنٹل ڈاکٹر عامر اخلاق اور دیگر فیکلٹی ممبران نے اپنے اپنے نام کے پودے لگاکر مہم میں حصہ لیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طول و عرض میں متعدد پودے لگائے جائیں گے۔مہم کا مقصد کیمپس کو سر سبز وشاداب بناکر طلباء کو صحت افزاء ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر ناصر حیات نے طلبہ،سٹاف اور فیکلٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔درخت ماحول کو بہتر بنانے اور ہیٹ ویوز کو روکنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ہم بڑی تعداد میں درخت لگا کر گلوبل وارمنگ کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔گرین موومنٹ سیمینار میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فہد شہباز کا کہنا تھا کہ پودے لگا کر ہم دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اس مقصد کیلئے باقی جامعات میں بھی اس قسم کی سر گرمیاں منعقد کروائی جا رہی ہیں۔انہوں نے طلباء کوکیمپس میں موجودہ پودوں اور درختوں کا ناصرف خیال رکھنے بلکہ انکی تعداد میں اضافے کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

You may also like

Leave a Comment