سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے یو ای ٹی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈینز اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے یو ای ٹی کیلئے ایک ارب روپے کی فنڈنگ کا اعلان کیا، جسکی منظوری پنجاب کابینہ نے دے دی ہے۔ اس اقدام پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور سیکرٹری ایچ ای ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور تمام عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عظیم کام میں معاونت کی۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی نے یو ای ٹی کو ایک تاریخی ادارہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شاہد منیر کی سربراہی میں یو ای ٹی نا صرف ترقی کی منازل طے کرے گی بلکہ عارضی بحرانوں سے نکلنے میں بھی کامیاب ہو گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ہونہار سکالرشپ کے تحت 2024 سیشن کے طلباء کے علاوہ دیگر سیشنز کے طلباء کو بھی اس سکالرشپ سکیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس عظیم ادارے کی ضروریات و مسائل اور انکے حل میں ایچ ای ڈی اور اعلیٰ تعلیمی حکام ضرور مہربانی کیا کریں گے اور اپنی سرپرستی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے یو ای ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں مختلف کیٹیگریز میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جیسے ہی ایک ارب روپے کی گرانٹ یو ای ٹی کو موصول ہوگی فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے ریگولر سلیکشن بورڈ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔
سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر فرخ نوید کا دورہ یو ای ٹی، ایک ارب روپے کی مالی گرانٹ کا اعلان………ڈاکٹر شاہد منیر نے ملازمین کو تنخواہوں میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ……..ڈاکٹر شاہد منیر نے ملازمین کو تنخواہوں میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا
53
previous post