پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ریجینا، کینیڈا کے درمیان تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ریجینا ڈاکٹر جیف کیشین، ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ ہارون چوہدری، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائر یکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر یامینہ سلمان، صدر آسا ڈاکٹر امجد مگسی و دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اوروائس چانسلر یونیورسٹی آف ریجینا،کینیڈا ڈاکٹر جیف کیشین نے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں مفاہمت کی ایک یادداشت اورسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام ایگریمنٹ پربھی دستخط کیے گئے جس میں فیکلٹی اور طلبہ وفودکے تبادلے کے پروگرام، مشترکہ تحقیق کیلئے اقدامات اور تعلیمی ترقی کے لیے مل کرکام کرنا شامل ہے۔ اس معاہدے سے بین الاقوامی تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے،دونوں اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لیے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے 100کلوواٹ کے سولر سسٹم کا افتتاح کردیا

:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی ایڈمن بلاک میں 100 کلو واٹ کے سولرسسٹم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ایڈیشنل خزانہ تسنیم کامران، فیکلٹی ممبران و افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی میں پائیدار اورخودمختارتوانائی کے حصول کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ناقابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار کم ہوگا بلکہ قومی گرڈ میں بھی حصہ ڈلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل آئندہ نسلوں کے لیے امید کی کرن ہے، جو ایک پائیدار کمیونٹی کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔