Home اہم خبریں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2025 منعقد کیا گیا ۔……….ونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔  

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2025 منعقد کیا گیا ۔……….ونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔  

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2025 منعقد کیا گیا ۔ کوارٹر فائنل میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو ہرایا۔ جبکہ سیمی فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کھلاڑیوں میں وقاص میو، رئیس بشیر ، سلطان خان اور فراز خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے اس کامیابی پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دی ہے۔

.ونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہ

یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔  پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے افتتاحی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔  ڈاکٹر جواد اقبال نے فیکلٹی اور طلباءوطالبات کے لیے جنوبی ایشیائی تہذیبی اور ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کی جدید خطوط پر تحقیق و تربیت کے اہتمام پر کیمبرج ٹیم کی تعریف کی۔ کیمرج یونیورسٹی ٹیم میں عفیفہ خان، آذادے وفاداری اور جیک ٹومانے شامل ہیں۔  انہوں نے کیمبرج ٹیم کے دورے اور سیمینار کے انعقاد پر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر معظم درانی اور  وقار مشتاق کی کوششوں کو بھی سراہا۔

You may also like

Leave a Comment