:پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیشنل کالجیٹ پروگرامنگ مقابلہ(آئی سی پی سی)میں حصہ لیا اورٹاپ بارہ میں سے پانچ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیموں نے آئی سی پی سی 2024ء پاکستان ریجن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ان مقابلوں میں آئی بی اے کراچی، حبیب یونیورسٹی کراچی، نسٹ اسلام آباد، جی آئی کے آئی،ایجوکیشن یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی،این یو فاسٹ(کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور)، یونیورسٹی آف گجرات، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباداورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہورسمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس میں فن لینڈ کے یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس میں فن لینڈ کے یوم آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرہیلی کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اس تقریب نے کالج کی تعلیمی برادری میں ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا۔ کالج پرنسپل اور منتظمین نے تقریب کو کامیاب بنانے پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عالمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طلباء کے ثقافتی افق کو وسعت دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔
—