Home Uncategorized کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے این سی اے میں پوسٹر نمائش کا انعقاد

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے این سی اے میں پوسٹر نمائش کا انعقاد

by Ilmiat

 نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور فنکاروں نے تخلیقی پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد، ثقافت اور حقوق کو اجاگر کیا۔

تقریب میں اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

“یہ نمائش نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان فنکاروں کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کی بھی عکاس ہے۔ آرٹ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو تاریخی حقائق کو اجاگر کرنے اور دنیا کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔”

شرکاء نے طلبہ کے فن پاروں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ فن اور ثقافت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں.

You may also like

Leave a Comment