:پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بزنس مینجمنٹ پروگرام کے کامیاب سمسٹر کی تکمیل کے سلسلے میں طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے فائنل ٹرم کے جدید پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء میں تخلیقی سوچ، کاروباری جذبے اور عملی مہارت کو تقویت فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں نئے کاروباری آئیڈیاز، پراڈکٹس اور خدمات کی نمائش کی گئی،جس نے طلباء کی سوچ اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہرکیا۔اپنے خطاب میں پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب مہتا کا کہنا تھا کہ وہ طلباء کے جدید پراجیکٹس کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں، جو واقعی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف ہمارے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ ایک جامع تعلیم فراہم کرنے کے لیے کالج کے عزم کو بھی اجاگر کرتے ہیں جو طلباء کو 21ویں صدی کے چیلنجوں کے لیے تیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کے مطابق، پائیداری پر ہماری توجہ صرف تھیوری پر نہیں ہے، یہ عملی اطلاق اور اپنے طلباء کو مثبت اثر ڈالنے کے لیے بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج انٹرپرینیورشپ اور پائیداری میں اپنے اقدامات کو جاری رکھنے اور بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس اور سنگولیریٹی پروگرو پ کے درمیان معاہدہ
:پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس اور سنگولریٹی پرو گروپ نے جدید ترین شعبوں جیسے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر ایچ سی سی انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق،چیف ایگزیکٹوآفیسرسنگولریٹی پرو گروپ عابد امین،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس حافظ فواد علی اور دیگرنے شرکت کی۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کو عالمی صنعت کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کالج کے طلباء اور سابق طلباء کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ تعاون طلباء کو صلاحیتوں کے اعتبار سے ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کرے گااور اگلی نسل کو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔