چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی و ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا گیا ہونہار انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کے لیئے اعلی تعلیم کے حصول میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے بھر سے مستحق اور میرٹ پر آنیوالے طلباء وطالبات کی تعلیم میں حائل مالی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی ایک بڑی جامعہ ہونے کے ناطے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی بھر پور پروموشن کر رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنٹس اس سلسلے میں طلباء وطالبات کی مکمل رہنمائی کر رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے ان خیالات کا اظہار بغداد الجدید کیمپس میں قائم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت قائم کیے گئے انفارمیشن ڈیسک کے دورے پر کیا۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان نے طلباء و طالبات کے لیے ہونہاراسکالرشپ کی درخواست کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے کے تمام مستحق طلباؤطالبات کواعلیٰ تعلیم کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وزیراعلیٰ پنجاب کے ہونہار اسکالرشپ کے لیے ایک وسیع مہم چلا رہی ہے۔ اس سے جنوبی پنجاب کے علاقے سے طلباؤطالبات کے اندراج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مستحق طلباؤطالبات کو ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں مالی سہولت ملے گی۔
ہونہار انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کے لیئے اعلی تعلیم کے حصول میں انتہائی معاون ثابت ہوگا……… اس پروگرام کا مقصد صوبے بھر سے مستحق اور میرٹ پر آنیوالے طلباءوطالبات کی تعلیم میں حائل مالی مشکلات کا خاتمہ ہے۔……. پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال .
22