Home اہم خبریں  سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مطلوبہ پیشرفت کیے بغیر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ …..پاکستان کا مستقبل ، ٹیکنالوجی کی دسترس سے ہے ۔احسن اقبال….پاکستان کی تعمیر نو میں انجینیرنگ یونیورسٹی کا کلیدی کردار ہے۔…..یوای ٹی میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات میں جدت لارہے ہیں ۔وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر 

 سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مطلوبہ پیشرفت کیے بغیر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ …..پاکستان کا مستقبل ، ٹیکنالوجی کی دسترس سے ہے ۔احسن اقبال….پاکستان کی تعمیر نو میں انجینیرنگ یونیورسٹی کا کلیدی کردار ہے۔…..یوای ٹی میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات میں جدت لارہے ہیں ۔وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر 

by Ilmiat

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  کہ  پائیدار اور پرامن مستقبل کے لیے ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کیمپس نارروال میں نئے سال کے طلبہ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس سے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر  نے بھی خطاب کیا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  یو ای ٹی نارووال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد ایڈوانس ہنر سیکھ کر قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا سے ہم آہنگ ہونا ہو گا، جبکہ مصنوعی ذہانت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مطلوبہ پیشرفت کیے بغیر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اگر بڑی تیزی سے ترقی کرنا ہے تو انجینئرنگ کے شعبہ کو آنے والے وقت سے ہمکنار کرنا ہوگا جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ، ٹیکنالوجی کی دسترس سے ہے پاکستان کی تعمیر نو میں انجینیرنگ یونیورسٹی کا کلیدی کردار ہے۔وفاقی وزیر نے انجینئرنگ کے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ  یو ای ٹی کا شمار دنیا کی بہترین انجینئرنگ کی جامعات میں ہوتا ہے۔دور حاضر میں انجینئرنگ کے جدید رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں انجینئرنگ کے شعبے میں نئی اصطلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ہمیں چاہیے کہ انکو جدید تعلیم اور فنی مہارتوں سے لیس کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طلباء کو چاہیے کہ وہ جاب مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو سامنے رکھ کر نئے اور تخلیقی آئیڈیا زلیکر آئیں تاکہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی انکی ڈیمانڈ کو پورا کیا جا سکے۔تعارفی تقریب میں کیمپس کوارڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

You may also like

Leave a Comment