Home اہم خبریں سرکاری یونیورسٹیوں میں قائم ویمنڈویلپمنٹ سنٹرز کے تحت طالبات میں لیڈر شپ صلاحیتوں کی نشوونما کیلئےآئیڈیا تھنک ٹینک کے اشتراک سے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب 

سرکاری یونیورسٹیوں میں قائم ویمنڈویلپمنٹ سنٹرز کے تحت طالبات میں لیڈر شپ صلاحیتوں کی نشوونما کیلئےآئیڈیا تھنک ٹینک کے اشتراک سے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب 

by Ilmiat

سرکاری یونیورسٹیوں میں قائم ویمن
یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں پراجیکٹ لانچنگ کی
تقریب میں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز ،   وزیر ہائیر ایجوکیشن رانا
سکندر حیات، وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی،  سینئر صحافی سلمان غنی،
ڈائریکٹر آئیڈیا تھنک ٹینک سلمان عابد، ڈاکٹر رعنا ملک ، ڈاکٹر آصف منیر
سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ پراجیکٹ کے تحت ہوم اکنامکس یونیورسٹی
سمیت چار یونیورسٹیوں کی طالبات کو ٹریننگ مہیا کی جائے گی جس کا مقصد
طالبات میں لیڈر شپ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ میڑک اور انٹرمیڈیٹ
کے امتحانات میں لڑکیاں ٹاپ پوزیشن لے رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ پنجاب
حکومت 30 ہزار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سکالر شپ مہیا کر رہی
ہے اور آئندہ مہینے حکومت 40 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔ وزیر
ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز یونیورسٹیوں میں طالبات کی
صلاحیتوں کے نکھار میں اہم کردارا دا کر رہے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر
فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں  طالبات کی پیشہ
وارانہ صلاحیتوں کی نشوونما کی جاتی ہے اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت
طالبات کو انٹرن شپ کرائی جاتی ہیں تاکہ ان میں عملی شعبوں کی مہارتیں پیدا
کی جائیں۔  تقریب سے خطاب میں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے کہا کہ
امریکا پاکستانی طلباء کو ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ مہیا کر رہا ہے۔
امریکی  قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کا کہنا تھا کہ  خواتین سماجی ترقی میں
اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور امریکا خواتین کی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں  سلمان  غنی نے کہا کہ   خواتین پاکستان کے ہر شعبے میں
نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان نے ترقی کرنا ہے تو خواتین پر اعتماد
کرنا ہوگا، مردوں کے ساتھ خواتین پر اعتماد کرنا ہوگا۔ آئیڈیا تھنک ٹینک
کے ڈائریکٹر سلمان عابد کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے پہلے فیز میں چار
یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کے تحت ہر یونیورسٹی سے 25 طالبات
کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا اور انھیں چھ مہینے تک ٹریننگ دی جائے گی جس
کا مقصد ان طالبات میں لیڈر شپ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے بتایا
کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی  کا ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر متحرک ہے اور طالبات کی
نشوونما میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment