Home اہم خبریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کی دلیل امانت اور صداقت ہے……… مسلمانوں کو لوگوں سے معاملات میں اخلاقیات کے پہلوؤں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔…علامہ ثاقب رضا مصطفائی…….ہمیں حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں خوف خدا، نیت کا اخلاص اور پاکیزہ دل جیسے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔……….وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کی دلیل امانت اور صداقت ہے……… مسلمانوں کو لوگوں سے معاملات میں اخلاقیات کے پہلوؤں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔…علامہ ثاقب رضا مصطفائی…….ہمیں حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں خوف خدا، نیت کا اخلاص اور پاکیزہ دل جیسے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔……….وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز

by Ilmiat

علامہ ثاقب رضا مصطفائی

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ آلائیڈ ویژن سائنسز کی جانب سے کیا گیا جس میں علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خاص شرکت کی جبکہ پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین، پروفیسر سید رضا علی شاہ، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر سردار علی ایاز صادق، پروفیسر ناصر چوہدری، ڈاکٹر فواد کریم اور دیگر فیکلٹی ممبران طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروفیسر محمد معین کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب کے لئے پیغام ہے کہ حقوق العباد کا خیال رکھیں اور اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ سے اس دنیا میں جتنا عشق اور محبت ہو گی اتنا ہی آخرت کی زندگی آسان ہوگی۔ہمیں حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں خوف خدا، نیت کا اخلاص اور پاکیزہ دل جیسے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس ہونا چاہیے۔بطور ڈاکٹر ہم سب پر لازم ہے کہ ہم کسی مریض کے علاج کے ساتھ ضرورت مند کی مدد بھی کریں کیونکہ کسی سائل کا چل کر آپ کے پاس آنا یہ اللہ تعالٰی کا آپ پر کرم ہے کہ آپ اس قابل ہیں کہ کسی دکھی انسان کے کام آ سکیں، کسی دردمند کے زخموں پر مرہم رکھنا ہی اصل زندگی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ہماری زندگیوں میں نبی پاکﷺ کی محبت اور ان کی سنتوں پر عمل کرنا اور قرآن کی تعلیمات سے اپنی زندگی بسر کرنا ہے۔

علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے اس موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے متعلق شعور اجاگر کرنے پر گفتگو کی انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کی دلیل امانت اور صداقت ہے مسلمانوں کو لوگوں سے معاملات میں اخلاقیات کے پہلوؤں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین نے معزز مہمانوں کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسی محافل کے انعقاد کا اعادہ کیا۔تقریب کے اختتام پر فلسطین اور کشمیری مسلمانوں، اداروں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

+33

All reactions:

7272

You may also like

Leave a Comment