یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشاہد منیر کی سربراہی میں جامعہ کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 31ویں کانووکیشن کے انعقاد،تیاریوں اور کمیٹیوں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔اسی طرح یو ای ٹی لاہور کو مالی بحران سے نکالنے کے متعلق امور بھی زیر بحث آئے جس میں تمام ڈینز اور چیئرمین کوڈیپارٹمنٹل مالی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔وائس چانسلر نے نہ صرف جامعہ کی تاریخی ساکھ کو بحال کرنے کا عہد کیا بلکہ اس کی تعمیر وترقی اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر خصوصا اے آئی کا فروغ جامعہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے،نئے ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یونیورسٹی کو اے آئی کا حب بنا ئیں گے ، اور اس مقصد کیلئے تمام سائنسی اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ یو ا ی ٹی ریسر چ کے میدا ن میں خاطر خواہ ترقی کر سکے۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی جانب سے پیش کئے جانے والے نکات کو سراہا گیا۔ شرکاء نے تجاویز پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر کی سربراہی میں جامعہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگی۔یاد رہے یہ ڈاکٹر شاہد منیر سے یو ای ٹی کے تعلیمی و انتظامی سربراہان کے ساتھ تعارفی سیشن تھا ۔
وائس چانسلریو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیرکی سربراہی میں جامعہ کے تعلیمی و انتظامی سربراہان کا اہم اجلاس…….اجلاس میں 31ویں کانووکیشن کی تیاریوں اور کمیٹیوں کے قیام کی ہدایات دی گئیں
47