Home اہم خبریں نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور اور راولپنڈی نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر 2024  تک  توسیع ۔۔۔۔۔۔۔ NCA News

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور اور راولپنڈی نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر 2024  تک  توسیع ۔۔۔۔۔۔۔ NCA News

by Ilmiat

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور اور راولپنڈی نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر 2024  تک  توسیع کردی گئی۔  این سی اے میں اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ اسکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلوں جاری ہیں۔ این سی اے لاہور میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، فیشن ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، سرامک ڈیزائن) میوزک، فلم اینڈ ٹی وی، ملٹی میڈیا آرٹ اور کلچرل اسٹڈیز، جبکہ این سی اے راولپنڈی میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس اور ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن) میں داخلے کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔ داخلوں سے متعلق تفصیلی معلومات این سی اے اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

You may also like

Leave a Comment