وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرٹ کی تعلیم کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ نسیم، سابق پرنسپلز ڈاکٹر راحت نوید مسعود، شاہنواز زیدی،معروف آرٹسٹس ذاولقرنین حیدر، خالد محمود، ظفراللہ، ملیحہ آغا،سابق اساتذہ رخسانہ ڈیوڈ، رخ نیلوفر کہکشاں، مسرت حسن، خالد اقبال،فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ نمائش میں کالج کے معروف اساتذہ و نامور آرٹسٹس کے فن پارے آویزاں کئے گئے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کا شعبہ 1940ء میں قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں ایلومینائی کے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے فن کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ نمائش میں تحریک پاکستان کی عکاسی پر مبنی فن پارے بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں اینا مولکا کے فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی۔
پاکستان میں آرٹ کی تعلیم کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
40