Home اہم خبریں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے 5 طلباو طالبات کے لیے 5 نامور عالمی جامعات کے وظائف کا اجراء۔۔۔۔یہ سٹوڈنٹس برازیل،چین ،روس اور جرمنی کی یونیورسٹیوںمیں پی ایچ ڈی مکمل کریں گے

شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے 5 طلباو طالبات کے لیے 5 نامور عالمی جامعات کے وظائف کا اجراء۔۔۔۔یہ سٹوڈنٹس برازیل،چین ،روس اور جرمنی کی یونیورسٹیوںمیں پی ایچ ڈی مکمل کریں گے

by Ilmiat

شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورکے 5 طلباو طالبات نے اعلیٰ تعلیم کے لیے 5 نامور عالمی جامعات میں وظائف حاصل کیے ہیں۔ چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی و تحقیقی معیارات کی بدولت ہمارے طلباوطالبات کو بہترین بین الاقوامی جامعات میں پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ کامیابیاں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے فیکلٹی ممبران کی انتھک اور شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شعبہ پلانٹ پیتھالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پودوں کی بیماریوں، پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ جیسے اہم ترین امور پر تدریس و تحقیق جاری ہے۔ ان شعبوں میں ہمارے سکالر انتہائی محنت اور تندہی سے جدت امیز ریسرچ کر رہے ہیں۔ مزید برآں شعبہ میں تحقیقی مقاصد کے لیے اعلیٰ درجے کی جدید لیبارٹری سہولیات موجود ہیں۔ جن کی بدولت بین الاقوامی جامعات ان کو اپنے ہاں سو فیصد وظائف پر اعلیٰ تعلیم کے لیے مدعو کر رہی ہیں۔ لاریب ملک نے انہوئی ایگریکلچر یونیورسٹی چین میں پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ حاصل کیا ہے۔ منیب انور کو فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس برازیل /یو ایس اے سپلٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ ملا ہے۔ ریاض محمد کو روسی سکالرشپ پروجیکٹ کے تحت پی ایچ ڈی کا سکالرشپ ملا ہے۔ محمد طلحہ اکرام  نے گویو یونیورسٹی چین میں پی ایچ ڈی کے لیے سکالر شپ حاصل کیا ہے۔ اسی طرح محمد مظہر نے ایبرسوالڈی یونیورسٹی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ جرمنی میں ایم ایس کے لیے سکالرشپ حاصل کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے سکالرز اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment