43
پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں چائنیز لینگویج کے استاد عبداللہ زی ہشام کو ”آؤٹ سٹینڈنگ لوکل چائنیز لینگویج ٹیچرایوارڈ2024“سے نوازدیا گیا۔انہیں یہ اعزا ز چین کی وزارت تعلیم کے ماتحت ایجنسی برائے زبان تعلیم و تعاون کی جانب سے عبداللہ زی ہشام کو چینی زبان کے فروغ اور تدریس میں غیر معمولی خدمات اور بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں دو ہفتے کے تربیتی پروگرام میں شرکت پردیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے میزبان ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے عبداللہ ذی ہشام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہشام کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی لگن کی عکاس ہے بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے میں پنجاب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے کردار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔