یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے سینئر ٹیو ٹر آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفتہ روزہ جاری مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں ہوا۔اختتا می تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کرتے ہو ئے تمام مقابلو ں کے فاتحین کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ آرگنا ئزر کے درمیان شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،یواس سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور سو سا ئٹیوں (یواس ڈیبیٹنگ سو سائٹی،قرطاس، یواس لٹریری سو سا ئٹی، کریکٹر بلڈنگ سو سائٹی،یواس کو ئز کلب اور میوزک)سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
× اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہو نے والے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے اور کامیاب بنانے پر طلبہ کی تعریف کی۔ اُ نہو ں نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے ایک آزا د ملک کے حصول سے متعلقہ قا ئد اعظم محمد علی جناح کی سیا سی جدو جہد اور ادا کی گئی انتھک کاوشوں اور گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ہما ر ے بز ر گو ں نے ایک آ زاد ملک کے حصول کی جدو جہد میں اپنی بیش قدر قیمتی جا نو ں کے نذ را نے پیش کیئے نیز کہا کہ پاکستانی ہونے کے نا طے ہم پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ ہم اپنے علم و عمل سے ملک کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ہفت روزہ جشن آزادی پاکستان کے دوران تقریر، کیلیگرا فی، پوسٹر، مضمون،بیت بازی، سوا لیہ اور ملی نغمو ں کے مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور سوسا ئٹیو ں سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفت روزہ جاری مقابلے اختتام پذیر
40