Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے ایلومنائی اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ (اے ایس ای ایف) قائم کردیاتاکہ مستحق طلباؤطالبات کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مالی مدد کی جا سکے

پنجاب یونیورسٹی نے ایلومنائی اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ (اے ایس ای ایف) قائم کردیاتاکہ مستحق طلباؤطالبات کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مالی مدد کی جا سکے

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی نے ایلومنائی اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ (اے ایس ای ایف) قائم کردیاتاکہ مستحق طلباؤطالبات کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مالی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ایلومنائی آفس کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی آفس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد انور اصغرو دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے ذاتی تعاون سے فنڈ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ طلباء کی مالی معاونت کے لیے ایلومنائی سکالرشپ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سابق طلباء تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے اپنی اپنی یونیورسٹیوں کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے زیادہ تر طلباء کا تعلق متوسط اور غریب طبقے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی طالب علم اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کے تحت مستحق طلباء و طالبات کو دس سال کے لیے وظائف کے ساتھ ساتھ قرض حسنہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق طلباء کو کسی بھی ذریعے سے مالی مدد فراہم کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کو مختلف تنظیمیں مالی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایلومینائی، ایک طالبعلم پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سابق طالب علم موجودہ طالب علم کی تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایلومنائی آفس نے سابق طلباء کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment